Pakistan
شوکت علی کو دیسی گھی سے تیار کردہ خصوصی پہلوان ریوڑی بطورِ تحفہ پیش

چکوال(خصوصی نمائندہ)معروف سماجی و کاروباری شخصیت شیخ خرم شہزاد پہلوان، بانی حاجی شیخ محمد نزیر پہلوان مرحوم، نے انجمن تاجران چھپڑ بازار کے جوائنٹ سیکرٹری شوکت علی کو دیسی گھی سے تیار کردہ خصوصی پہلوان ریوڑی بطورِ تحفہ پیش کی اس موقع پر شیخ خرم شہزاد پہلوان کا کہنا تھا کہ یہ تحفہ روایتی ذائقے اور مقامی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے، جس کا مقصد باہمی محبت، احترام اور کاروباری برادری کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہےشوکت علی نے اس خلوص بھرے تحفے پر شیخ خرم شہزاد پہلوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیسی مصنوعات ہماری ثقافت اور پہچان کا اہم حصہ ہیں اور ایسے اقدامات مقامی صنعت اور روایت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیںتقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں باہمی تعاون اور اتحاد کے فروغ پر زور دیا گیا۔





